ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:ماجالی ساحل پر بہت بڑے پیمانے پر پاکی صفائی :اسکولی بچوں ، افسران ، عوامی نمائندوں کی شرکت

کاروار:ماجالی ساحل پر بہت بڑے پیمانے پر پاکی صفائی :اسکولی بچوں ، افسران ، عوامی نمائندوں کی شرکت

Tue, 03 Oct 2017 21:30:13    S.O. News Service

کاروار:3/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے سرحد پر موجود ماجالی سمندری ساحل پر پیر کو گاندھی جینتی کے موقع پرسرکاری افسران ، عملہ ، اسکولی بچے ، کالج طلبا ، اساتذہ ، عوامی نمائندے ، بلدیہ مزدور سمیت ہزاروں لوگوں نے صفائی کاکام انجام دیتے ہوئے ٹنو ں بھر کچرے کو جمع کیا۔

ساحل پر صفائی پروگرام کا ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج کے ہرفرد میں صفائی کے متعلق شعور رہنا چاہئے، صفائی پروگرام صرف کسی مخصوص دن تک محدود نہ رکھتے ہوئے عوامی جدوجہد کے طورپر اپنانے کی بات کہی۔ ہم نے ابھی تک صفائی معاملے میں اطمینان بخش حد تک نہیں پہنچے ہیں، صفائی کچھ احباب کا ہی کام ہوکر رہ گیا ہے۔ ضلع بھر میں 15دنوں تک چلنے والی صفائی مہم میں ہرایک سرگرمی سے شریک ہونےکی اپیل کی۔ پروگرام میں رکن اسمبلی ستیش سئیل نے موقع کی مناسب سے بات کی۔ پروگرام میں ڈی سی نکول، پنچایت آفیسر چندرشیکھر نایک، ایس پی ونایک پاٹل ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر سمیت اعلیٰ افسران اور عوامی نمائندے شریک تھے۔

ڈائس پروگرام کے بعد ماجالی ساحل پر صفائی کاکام شروع ہوا، جس میں ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، رکن اسمبلی ستیش سئیل، بلدیہ صدر گنپتی نائک، نائب صدر لیلا بائی تھانیکر، ضلع پنچایت ممبر پنڈری ناتھ میتھا، تعلقہ پنچایت ، گرام پنچایت ممبران ، ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول، ضلع پنچایت آفیسر چندر شیکھر نایک، ایس پی ونایک پاٹل سمیت ضلع کے اعلیٰ افسران بھی صفائی میں شریک تھے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دئیے گئے سرکاری افسران کی لازمی شرکت سخت احکامات کے پیش نظر کاروار کے اکثر محکمہ جات کے افسران صفائی پروگرام میں شریک رہتے ہوئے کام انجام دیا۔ اسکولی بچوں ، اساتذہ اور سرکاری اسٹاف کو ماجالی ساحل جانے اورآنے کے لئے بس اور ٹمپو کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سرکاری سواریوں میں بھی انتظام تھا، پولس افسران بھی اہم کام میں شریک ہوکر اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ جہاں سرکاری عملے کی حاضری کا انتظام کیا گیا تھا۔

12311.jpg


Share: